تازہ ترین

دیامر پریس کلب کے عہدے داران کا اہم اجلاس، مثبت رپورٹنگ کے ذریعے علاقے کی ترجمانی کا عہد۔

چلاس(پ،ر)دیامر پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلی دیامر پریس کلب حاجی سرتاج خان منعقد ہوا۔اجلاس میں دیامر پریس کلب کے اراکین آفتاب دیامری،زین العابدین،عبدالستار،فاروقی،نیاز، حسین احمد،ابوبکر و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ دیامر کے تمام صحافی علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ امن کے فروغ کیلئے مثبت رپورٹنگ کے ذریعے علاقے کا سوفٹ امیج دینا کے سامنے لایا جائیگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ دیامر کے صحافیوں کو بہت چینلجز اور مسائل کا سامنا ہے ، حکومت کو چاہے کہ وہ دیامر پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل حل کریں۔اجلاس میں دیامر کے مختلف نالہ جات میں صحافتی سرگرمیاں سرانجام دینے والے ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل پر بھی بات ہوئی، اور رکنیت سازی سمیت صحافیوں کے دیگر بنیادی مسائل پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں دیامر پریس کلب کے آمدہ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور جلد الیکشن کرانے پر اتفاق ہوا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*