تازہ ترین

کئی سالوں سے التوا کا شکار ہلال آباد تا ملبروق روڈ اور ٹرانسمیشن لائن بحال کرنے پر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کو خراج تحسین ۔عمائدین ہلال اباد

کھرمنگ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کھرمنگ کے جنرل سکریٹری مظاہر ہلال نے کہا کہ ہلال آباد میں کئی سالوں سے التوا کا شکار ہلال آباد تا ملبروق روڈ اور بجلی لائن بحال کرنے پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کھرمنگ چیف سکریٹری ڈپٹی کمشنر کھرمنگ سمیت متعلقہ محکموں کا مشکور ہیں.نامکمل روڈ اور بجلی کی تاریں جگہ جگہ بکھرے پڑے تھے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہے تھے جس پر اہلیان ہلال آباد نے چیف سکریٹری کا دورہ کھرمنگ کے دوران متعلقہ غفلت برتنے والے ٹھیکداروں کے خلاف درخواست دی تھی جس پر انہوں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرایا .مسلم لیگ ن نے موضع ہلال آباد کیلے نہ صرف کئ سالوں سے نامکمل منصوبوں پر کام کرائے بلکہ مڈل سکول سمیت پرایمری سکول کے اضافی کمروں کیلے بھی فنڈ مختص کی جس پر عمائدین نے صوبائی وزیر اقبال حسن اور رکن کونسل وزیر اخلاق حسین کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح اس گاوں کے مسائل حل کیا جائے.موجودہ ڈپٹی کمشنر عباس علی اور اے سی شیریار شیراضی ایک نہایت ایماندار اور محنتی علاقے سے محبت کرنے والا افسر ہے. کھرمنگ میں تمام دفاتر کو ایک ساتھ لے کر بہترین حکمت عملی وضع کر رہے ہیں ان کے کارکردگی پر عوام مکمل مطمئن ہیں .

  •  
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*