تازہ ترین

ضلع دیامر میں یوم آزادی گلگت بلتستان روائتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

چلاس (بیورورپورٹ) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت ضلع دیامر میں یوم آزادی روائتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع دیامر کے تینوں تحصیلوں میں محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں ،ریلیوں میں سکول کے طلبہ، والدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ضلع دیامر میں یوم آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق،کمشنر دیامر سید عبدالوحید شاہ،ڈاریکٹر کے آئی یو کیمپس دیامر شاہ نواز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سمیت عمائندین دیامر اور معززین شہر کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یوم آزادی گلگت بلتستان پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرکے اس علاقے کو ڈوگرہ سے آزاد کرایا،اور یہاں کے مسلمانوں کو ہندوں کی تسلط سے نجات دلائی۔تقریب میں طلبہ نے جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کیئے۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*