تازہ ترین

گلگت بلتستان کا فیصلہ بھی کشمیر کے ساتھ ہی ہوگا،یہ خطہ ریاست کا حصہ۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(عاقل حسین سے )ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کچھ چھپا نہیں رہا تو خوف زدہ کیوں ہے دینا کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت نے فوج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ہلاکتوں کا لائسنس دیا ہوا ہے ۔ عالمی برداری بھارت کو کشمیر میں کالے قوانین کے خاتمے پر دباو ڈالے ۔ کشمیر کی صورتحال بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ وہ جمعہ کو کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پرآواز اٹھائے گا ۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سمینار کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جموں و کشمیر کا حصہ تھا، ہیں اور رہیگا گلگت بلتستان کا فیصلہ بھی کشمیر کے ساتھ ہوگا۔

  •  
  • 52
  •  
  •  
  •  
  •  
    52
    Shares

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*