تازہ ترین

چین میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستان کو خصوصی طور پر شریک ہونے کی دعوت۔

بیجنگ(آئی این پی)چین بین الاقوامی درآمدی نمائش شنگھائی میں پاکستان کی بھرپور شرکت کا خواہاں ہے۔نمائش شنگھائی میں5سے 10نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو نمائش کے افتتاحی اجلاس میں دیگر اہم شخصیات سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ گہرے تجارتی تعلقات کے فروغ میں انتہائی مخلص ہے۔وزیراعظم کی شرکت سے نمائش میں قائم کئے گئے پاکستانی پویلین کو بھی فائدہ پہنچے گا،پاکستان کو نمائش میں خصوصی درجہ دینے سیدونوں ملکوں کے درمیان خیر سگالی کا اظہار ہوتا ہے خاص طور پر جب وزیراعظم بھی اس میں شرکت کر رہے ہوں۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کے مطابق نمائش میں قائم کئے گئے پاکستانی پویلین میں پاکستان کی کئی برآمدکنندہ کمپنیاں بھی شریک ہونگی جس سے چین کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن بہتر ہو گا۔پاکستانی وزیراعظم بیجنگ پہنچے کے بعد چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم لی کھہ چیانگ اور دیگر اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سے ملاقاتیں کرینگے اس کے بعد شنگھائی روانہ ہو جائینگے۔ توقع ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان سی پیک کے تناظر میں سماجی اقتصادی شراکت داری کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔دریں اثناء بین الاقوامی درآمدی نمائش پہلی نمائش ہے جس سے کثیر الملکی تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کو زبردست حمایت ملے گی اور اس سے چینی مارکیٹ دنیا کیلئے مزید کھل جائیگی۔ چین کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جی 20ممالک اور دیگر 50ممالک خطوں کی2800 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن میں 44ترقی پذیر ممالک بھی شامل ہیں۔اس وقت تک 1500سے زیادہ نمائش کنندگان چین پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر1000پہنچے والے ہیں۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*