تازہ ترین

گورنر گلگت بلتستان کا تفتان بارڈر پر پھنسےزائیرن کے مسائل سے وزیر اعظم اگاہ نہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔رہنما تحریک انصاف

سکردو(پ،ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینیر ممبر سید محمد عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے ایرانی بارڈر تفتان میں وہاں کی انتظامیہ نے ہزاروں زائرین کو ہفتوں سے روکا ہوا ہے اور اس شدید سردی کے عالم میں یہ زوار وہاں کسمپرسی کی حالت میں دن رات گذاررہے ہیں اور ان کا کویی پوچھنے والا نہیں ۔خبروں کے مطابق سردی کی وجہ سے وہاں کیٗ بوڑھے اور کم عمر زوار بھی وفات پا چکے ہیں۔ان زواروں میں گلگت بلتستان کے بھی سینکڑوں بوڑھے اور کمسن زوار شامل ہیں۔راجہ جلال صاحب گورنرنے حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب ‘ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن کسی بھی اخبار میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ گورنر صاحب نے ان غریب اور انتہایی تکالیف میں مبتلا زواروں کے ساتھ جو بد ترین سلوک کیا جارہا ہے اس بارے میںان سے کویی بات کی ہو۔یہ بہترین موقع تھا کہ گورنر صاحب اس مسئلہ کو وزیر اعظم اور وفاقی نوٹس میں لے آتے تو تفتان کی اس شدید سردی میں پھنسے ہوے زواروں کے مسایل حل ہوتے ۔ انتہایی افسوس سے کہنا پڑتا ہے سید مہدی شاہ سابق وزیر اعلیٰ کی طرح راجہ جلال صاحب نے بھی کوئی پڑھا لکھاتجربہ کار اور مخلص مشیر اپنے ساتھ نہیں رکھا ہے۔ راجہ جلال صاحب گورنر کو چاہیے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دے۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*