تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی نے آذاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں جی بی کیلئے اوپن میرٹ اورشونٹر ٹنل کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

میرپور(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے اوپن میرٹ ہونا چاہیے۔استور شونٹر ٹل پر کام وقت کا تقاضا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارمیر پور آزاد کشمیر میں تعلیم اور تاریخ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتےمولانا سلطان رئیس چیر مین عوامی ایکشن کمیٹی اور اویرننس فورم کے انجینئر شبیر حسین اور اکبر صابری نے کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ اگر کشمیر کے دوست گلگت بلتستان کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں تو تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کس بات کا اوپن میرٹ ہونا چاہیے کوٹہ تو دیگر صوبوں میں کشمیر سے زیادہ گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے مختص ہے انہوں نے مزید کہا کہ استور شونٹر ٹنل موت و حیات کا مسئلہ بن چکا ہے اگر اس پر کام ہوتا ہے تو گلگت بلتستان سے اسلام آباد کا سفر 50فیصد کم ہوتا ہے وہی اس راستے سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ ہوگا۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مسائل اور محرومیاں یکساں ہیں لہذا دونوں خطے کے لوگوں کو مل محرومیوں کا ازالہ کرنا ہوگا.
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر شبیر حسین نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیئے بغیر مکمل طور پر اختیار چاہتے ایسے میں آزاد کشمیر کے سیاستدانوں کی جانب سے حقوق کی مخالفت میں بیانات دونوں خطوں کے مابین مزید دوریاں پیدا کررہی ہیں لہذا گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی معاملہ ہو رابطہ کیئے بغیر بیانات سے گریز کیا جائے۔

  •  
  • 10
  •  
  •  
  •  
  •  
    10
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*