تازہ ترین

تحریک انصاف کے اہم رہنماوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سکردو(نمایندہ خصوصی) گورنر گلگت بلتستان خطہ کے اندر تبدیلی کے خواہاں ہیں جو کہ خوش آئند ہے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے مسلم لیگ ن نے مذکورہ چیف سیکرٹری کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ اپنی من مانی کے کام نکلوائے ان کی بلتستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے فل الفور ٹرانسفر کیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف بلتستان ریجن کے سنئیر نائب صدر ممتاز فیضی جنرل سیکرٹری شاکر شیخ اور سیکرٹری اطلاعات حسن صباء نے میڈیا کو جاری بیان کہا کہ وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے منظور نظر ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جس کے سبب تعلیم دشمن علاقہ دشمن کرپٹ مافیا پھر سے سر گرم ہونے کی اطلاعات ہیں ڈائریکٹر ایجوکیشن کی تعیناتی سے بلتستان کے اندر شکوک شبہات پیدا ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پیشہ پیغمبری کے سودا گر نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی پر خوش نظر آرہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی قسم کے سودا بازی کرنے نہیں دیں گے محکمہ تعلیم میں تعلیمی نظام کو درست کرنے کے لئے کے پی کے طرز پر یہاں بھی اصلاحات کی سخت ضرورت ہے پاکستان تحریک انصاف تعلیمی نظام کی درستگی کے لیے پرعزم ہے کیونکہ تعلیم وصحت عام آدمی کا بنیادی حق ہے بد عنوانی اور بد انتظامی کے باعث ہر آدمی کا نصف سے زیادہ بجٹ تعلیم وصحت پر خرچ ہورہی ہے عام آدمی کے معیار زندگی کیسے بہتر ہو گی بدقسمتی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بد انتظامی کے سبب غریب عوام رل رہا ہے بلڈنگ کی تزئین و آرائش میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ مرض ادویات مہنگے داموں باہر سے خرید رہا ہے جوکہ انتہائی ظلم ہے خطہ کے اندر کرپشن ۔اقرباپروری لاقانونیت کا راج ہے جس کی وجہ سے ہر ادارے کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بلادستی کرپشن اقرباپروری جیسے لعنت کا خاتمہ کر دم لیں گے۔

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*