تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔ ایف آئی آئی کانفرنس 23 سے 25 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی۔
کانفرنس میں دنیا کی بڑی کاروبای شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کمپنیوں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔کانفرنس میں عمران خان کی شرکت کا مقصد پاکستان کی معاشی و سرمایہ کاری صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں سے ملاقات کا موقع فراہم کرے گی۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات ہوگی۔ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات ہوگی۔ گزشتہ سال ہونے والی پہلی کانفرنس میں 90 ممالک سے 3800 افراد نے شرکت کی تھی۔ وزیراعظم کی کانفرنس میں شرکت سعودی عرب کو سرمایہ کاری کا عالمی مرکز بنانے کیلئے یکجہتی کا اظہار ہے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*