تازہ ترین

استور مرمئی یونین ضلع بالا وقت سے پہلے برفباری کیوجہ سے بدترین انسانی المیے کا شکار۔

استور(نامہ نگار خصوصی)استور مرمئی یونین ضلع بالا وقت سے پہلے برفباری کیوجہ سے بدترین انسانی المیہ کا شکار۔سخت سردی اور ڈیڑھ فٹ برف پڑھنے کیوجہ سے لوگ سردیوں کے لئے لکڑیوں کا بندوبست نہیں کرپائے ہیں۔ اب جنگل میں برف ہونے کیوجہ سے لوگ لکڑی لانے سے قاصر ہیں۔ شنکر گڑھ سے آگے آٹھ گاؤں کے لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ سردیوں کے لئے لکڑی نہ ہونے کیوجہ سے لوگ نقل مقانی کرنے پر مجبور ہیں۔ بدترین انسانی المیہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ لوگ آپنے لئے لکڑی کا بندوبست نہیں کرپائے۔ یاد رہے کہ محکمہ جنگلات اور عوام کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا کہ لکڑیوں کی کٹائی اکتوبر کے بعد کی جانی تھی۔تاکہ لکڑی کی کٹائی کیوجہ سے مال مویشیوں اور دیگر لوگوں کی وہاں موجودگی سے لوگوں اور مویشیوں کو نقصان نہ پہنچے۔ لیکن وقت سے پہلے برفباری کیوجہ سے لوگ لکڑی کا بندوبست نہیں کرپائے ہیں۔اب لکڑی کا انتظام کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت ضلع بالا کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں پر موجود آبادی کی مشکلات کو کم کریں۔وگرنہ سخت سردی کیوجہ سے انسانی جانوں کے نقصانات کا اندیشہ ہے۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*