تازہ ترین

گلگت بلتستان کے سیاست دانوں کاسیکس سکینڈل سیریس جاری،مزید افراد کا ویڈیو منظر عام۔

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک )گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی پارٹیوں کے کچھ مذہبی اور سیاسی شخصیات کا پنجاب میں سیکس اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے اہم تین سیاسی شخصیات کو(ن) نامی لڑکی جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، انہوں نے ان کو اپنی جال میں پھنسایا اور رنگ ریلیاں مناتی رہی اور مذکورہ لڑکی نے جنسی تعلقات کے دوران اور ساتھ میں شراب پیتے ہوئے ان سیاست دانوں کی خاموشی سے ویڈیو بناکر مزید بلیک میل کرتی رہی۔
ذرائع سے جو معلومات ملی ہے اس کے مطابق ان سیاسی شخصیات کو بلیک میل کرکے اب تک لاکھوں روپے لڑکی لوٹ چُکی ہے۔ ان تینوں سیاسی شخصیات کا تعلق وفاق کی اہم سیاسی پارٹیوں سے ہے اور ان تینوں سیاسی شخصیات کو پچھلے کئی عرصے سے لوٹا جارہا ہے ۔ان سیاسی شخصیات نے بدنامی کی ڈر سے نہ سیکورٹی اداروں سے بھی رابطہ نہیں کیا نہ ملکی ایجنسیوں سے رابطہ کیا گیا اور بدنامی کی ڈر سے اس کا فائدہ بلیک میلر (ن) نے لیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات نے اپنی کافی جائیداد تک فروخت کرکے بلیک میلر لڑکی کو دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی نے اپنی بوائے فرینڈ کے ساتھ ملکر سیالکوٹ شہر میں بڑی واردات میں ناکام ہوگئی اور پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا لیکن چند ماہ بعد پولیس کو بھاری رقم دیکرپاکستان سے فرار ہوگئے اور لڑکی اس وقت نیپال میں مقیم ہیں اور وہیں بیٹھ کر مختلف لوگوں کے ذریعے ان افرادسے ویڈیو کے نام پر مزید لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ معاملہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک اور المیہ ہے لہذا گلگت بلتستان کےتحقیقاتی صحافیوں کو خود تحقیق کرنا ہوگا اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو بھی اپنا رول ادا کرنا ہوگا ۔ اس سے پہلے کہ کسی چینل پر خبر چل جائے ۔ بدقسمتی سے بلتستان میں کئی عرصہ پہلے ایک ڈاکٹر کا سیکس سکینڈل کا ویڈیو منظر پر انے کے بعد پورے گلگت بلتستان کا سر شرم سے جھک گیا تھا ۔ لہذا ان سیاسی شخصیات کا بھی ویڈیو منظر پر آنے سے پہلے ملک کے سیکورٹی اداروں کو مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہےاور ان بلیک میلرلڑکی کو قانون کے گرفت میں لانے کی ضرورت ہے۔

  •  
  • 144
  •  
  •  
  •  
  •  
    144
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*