تازہ ترین

مسئلہ کشمیرپر ریاستی موقف کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان مکمل طور پر اندرونی خودمختاری دیا جائے۔عوامی ایکشن کمیٹی آذاد کشمیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے کنونیئر سردار عابد رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اختیارات دینے سے مسئلہ کشمیر مزید مظبوط ہوگا اور گلگت بلتستان کو حقوق دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اب مزید محرومیوں میں نہیں رکھا خاسکتا ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان گلگت بلتستان کو داخلی طور پر مکمل بااختیار سیٹ اپ دے تا کہ گلگت بلتستان کےعوام کے دیرنہ مسائل حل ہوسکیں اور اس اقدام سے مسئلہ کشمیر مزید مظبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا آئینی مسئلہ دوچار وفاداروں کو نوازنے سے حل نہیں ہوگا اس بار گلگت بلتستان کے عوام 70سالہ محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے مکمل اختیارات دینے ہونگے.گلگت بلتستان کے عوام نے ریاست کے مفاد ہمیشہ اپنے مفادات کا خون کیا ہے مزید متحمل نہیں ہو سکتے ہیں کہ انکے صبر کا امتحان لیا جائے لہذا کمیٹیوں کے بتی کے پیچھے لگانے کی بجائے مسئلہ کشمیر میں ریاستی موقف کو متاثر کیئے بغیر مکمل طور پر اندرونی خودمختاری دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرسماعت سے خدشہ ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کے نام دوچار مزید وفاداروں کو نوازنے کیلئے سرتاج عزیز کمیٹی کے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے.لہذا سرتاج عزیز کمیٹی کے سفارشات کو فوری طور پر پبلک کیا جائے اور اس پر عوامی رائے عامہ معلوم کرکے اسکے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں.سرتاج عزیز کمیٹی کے سفارشات  گلگت بلتستان کے عوامی مفادات میں ہوئے تو خندہ پیشانی سے قبول کریں گے وگرنہ چند افراد کو نوازنے کیلئے کسی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا.انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان آئینی اور سیاسی جماعتوں کا اجتماع السلام آباد میں ہونا معنی خیز ہے گلگت بلتستان کے معاملات کو گلگت بلتستان میں عوام کے سامنے عوامی اعتماد سے حل ہونے چاہیئے.انہوں نےکہا کہ اس بارے بہت جلد عوامی ایکشن کمیٹی آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی.

  •  
  • 53
  •  
  •  
  •  
  •  
    53
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*