تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر شگر کانواحی گاوں میں آتشزدگی سے متاثرہ گھروں کا دورہ، امدادی اشیاء تقسیم کئے ۔

شگر(عابدشگری) اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد شگر انجینئر وقاص جوہر کا نیاسلو میں آتشزدگی سے متاثرہ گھروں کا دورہ۔آتشزدگی سے متاثرہ گھروں کا جائزہ لیا اورمتاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان میں امدادی اشیاء تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر شگر کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر ایل آر شگرانجینئر وقاص جوہر نے شگر باشہ میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے علاقہ نیاسلو میں دورہ کیا جہاں انہوں نے آتشزدگی کے واقعے میں متاثر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے بھی ملے۔انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ ان کیساتھ کھڑی ہے۔ اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کئے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*