تازہ ترین

پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

لندن(آن لائن) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں، ملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*