تازہ ترین

شدید برف باری کی وجہ سےدیامر چلاس کے کئی خاندان برفانی علاقے میں پھنس گئے۔

چلاس(شہاب الدین غوری) ضلع دیامر میںرات گئے شدید برفباری کےبعد نواحی گاوں چلاس سے 60 کلومیٹر دور وادی جلکھڈ اور بڑاوئی کے درمیان چلاس سے رابطہ مکمل طور پر کٹ گیا ہے۔ برف باری کی وجہ سے چلاس سے تعلق رکھنے والے پانچ خاندان تقریباً پچاس کے قریب مرد و خواتین اور بچے پھنس گئے ہیں ۔پانچوں خاندانوں کا تعلق چلاس کے علاقے تھور سے ہے اور یہ چرواہے چار ہزار سے ذیاہ مویشیوں کے ساتھ بڑاوئی اور گٹی داس میں موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق برف باری کی وجہ سے گلیشرز بھی آچکے ہیں اور ان افراد کو ریسکو کرنے کیلئے صرف بٹہ کنڈی گاوں تک رسائی ممکن ہے۔
حکومت اگر برف باری میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر ریسکو نہیں کرتے تو یہ پانچوں خاندان زندگی کے بازی ہار سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کو فوری ان خاندانوں کی ریسکیو کیلئے اقدامات کریں کیونکہ یہ علاقہ گلگت بلتستان اور پختونخواہ کے سنگم میں واقع ہے۔

  •  
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*