تازہ ترین

نیب نے شہباز شریف کو کس قسم کے جیل میں رکھا ہوا ہے؟ قابل افسوس انکشاف۔

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو نیب نے ایک ایسے سیل میں رکھا ہوا ہے جہاں دن اور رات کا کوئی تصور ہی نہیں ہے. گزشتہ روز نیب آفس میں شہباز شریف کے سے ملاقات کے بعد انھوں نے ٹوئٹر پر پر اپنے پیغامات میں شہباز شریف کی حالت زار کی داستان بیان کی اور کہا کہ انھیں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا ہے. ان کا کہنا تھا شہباز شریف کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے سیل میں دن اور رات کا کوئی تصور نہیں ہے.
انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتاری کے آٹھ دن بعد اہل خانہ کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور ان سے ملاقات کے بعد وہ بے حد خوفزدہ ہیں. ان کے مطابق شہباز شریف کو 10 ضرب 10 کے سیل میں رکھا گیا ہے جس میں ایک ایگزسٹ فین لگا ہوا ہے لیکن کوئی روشن دان نہیں ہے. شہباز شریف سے روزانہ 30 منٹ تفتیش کی جاتی ہے اور وہ باقی سارا دن اپنا وقت ضائع ہونے پر پریشان ہیں.

  •  
  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*