تازہ ترین

سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں پولیس اصلاحات کیس سماعت کیلئے منظور ۔

گلگت (چیف رپورٹر)سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان پولیس میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور۔تفصیلات کے مطابق آج سپریم اپیلیٹ کورٹ میں گلگت بلتستان پولیس میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کرنے کی وسیع تر مفاد عامہ میں گزاری گئی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی گئی.
درخواست گزاراسد اللہ خان جو کہ گلگت بلتستان کے مایہ ناز وکیل ہیں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان پولیس میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کراء جائیں.درخواست گزار کا کہنا ھے کہ جب تک محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں میں اصلا حات متعارف نہیں کراء جاتی پولیس کی کارکردگی بہتر نہیں ھو سکتی.درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں میں اصلاحات پہلے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر متعارف کراء جا چکی ہیں.
ایڈووکیٹ اسد اللہ خان کے دلائل پر چیف جج سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس جاوید اقبال نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت جس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کو بھی اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک اپنے تحریری جوابات عدالت عالیہ میں داخل کرانے کی ہدایات جاری ہوء ہیں.
واضح رہے کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں اصلاحات متعارف کرنے کے حوالیسے یہ اپنی نوعیت کی پہلی درخواست ہے.پٹینشر ایڈوکیٹ اسد بلال کا کہنا ہے کہ اس سے پولیس غیر سیاسی ہو جائے گی اور ان کو پورے اختیارات مل جائینگے تاکہ وہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرسکے۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*