تازہ ترین

سکردو نیو بس اڈے کو جدید بس اڈا بنایا جائیگا ڈی سکردو

سکردو(نامہ نگار) سکردونیو بس اڈے پر مسافرین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ٹرانسپوٹرز بس سٹینڈ پر اپنا اپنا دفتر قائم کرے گا۔ نیوبس اڈے پر بہت جلد سبزی منڈی بھی قائم ہوجائے گا ۔ جس سے عوام کو مزید سہولیات مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے نیو بس اڈہ آستانہ سکردو کے علی البح دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے چیف کو آپریشن آفیسر بلدیہ سکردو اور بلدیہ کے عملے سے دوکانوں کے کرایہ اور لیز کی بابت پوچھ گچھ کی اور دوکانوں کے کرائیے وصول نہ ہونے کی وجہ دریافت کی اور لیزی کو دفتر بھلا کر جواب طلب کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور بہت جلد لیزی سے گفت شنید کرکے دوکانوں کے کرائیے کی وصولی کو یقینی بنایاجائے گا اور حاصل شدہ انکم کو بس اڈے کی بہتری اور بلدیہ کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو ثنا اللہ خان نے معاملے کی بابت فوری چھان بین کرکے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ اے سی سکردو نے کہا کہ بلدیہ کے تمام اثاثہ جات کو عوامی فلاح کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*