تازہ ترین

مسلم لیگ نون کے رہنماوں نے ایس پی گلگت بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔

چلاس(بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن جگلوٹ ونگ کے رہنماوں لطیف الرحمن میر،عمران میر،اور ضیاء الحق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس پی گلگت آیاز بھتہ خوری میں ملوث ہے،گلگت کے مقامی ہوٹل میں ایس پی محمد آیاز کی کہانی کو منظر عام پر لاکر موصوف کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جگلوٹ پولیس کی جانب سے پولیس گردی پر ایس پی آیاز پردہ ڈالنے کی کوشیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایس پی ایاز کے غیر اخلاقی کرتوت سامنے لائیں گے،ایسے کرپٹ آفسران ادارے کیلئے بدنامی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ جگلوٹ میں پولیس کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس نہیں لیا جارہا ہے اور پولیس اپنے کالے کارتوتوں کو چھپا رہی ہے ،آئی جی نوٹس لیں ۔
دوسری طرف آج اُنہوں نے جگلوٹ میں پولیس گردی کے واقعے پر میڈیا کر بریفنگ بھی بغیر یونیفارم کے دیا جس پر سوال اُٹھایا جارہا ہے۔

  •  
  • 146
  •  
  •  
  •  
  •  
    146
    Shares

About TNN-ISB

One comment

  1. شیربہادر دودر

    ایک شہری پرتشددکوجوازبناکرایازصاحب کی کردارکشی قابل مذمت ہے۔وہ ایک نہایت مخلص اور ایماندارآفیسر ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*