تازہ ترین

چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان کا دورہ نگر،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اورضلع کو درپیش مسائل حل کرنے کا وعدہ۔

نگر ( اقبال راجوا) شاہراہ نگر پسن تا ہوپر کیلئے رقم منظور چکی ہے ،قدیم تحصیل چھلت اور سب ڈیویژن نگر خاص اب تک قائم نہ ہونے کے بارے میں اپنے دفتر جا کر چک کر لوں گا،2009سے اب تک تحصیل چھلت فعال نہ ہونے کی وجہ کیا ہے اس بارے میں تحقیقات کر کے عوامی مفاد میں جو بھی فیصلہ ہوگا کرلوں گا،اس سلسلے میں کمیونیٹی ن کے نمائندہ افراد کو اپنے دفتر بلا لیا ے، چھپروٹ سکول دو مہینے کے اندر بحا ل کیا جائے گا،گاپا ویلی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ بندیکی جائے گی اور میرے پیش رو سابق چیف سیکریٹری کے منظور کردہ منصوبوں بارے میں دفتر جا کر مشاہدہ کروں گا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا نگر دورے کے دوران نائب نگر صدر پریس کلب اقبال حسین اور عمائدین نگر اور عوامی اجتماع سے گفتگو۔ تفصیلا ت کے مطابق آج چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اپنے پہلے سرکاری دورے پر ضلع نگر پہنچ گئے،ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر ،اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ اور ایس پی نگر حسن علی نے زیرو پوائنٹ نگر یاد گار شہداء پران کا استقبال کیا چیف سیکریٹری نے نگر یاد شہداء پر فاتحہ خوانی اور پھولوں گلدستہ چڑھایا ،ضلعی پولس نگر کے ایک چاق و چوبند دستے نے چیف سیکریٹری کوسلامی پیش کی۔ بعد از آں چیف سیکریٹری ضلعی ہیڈ کوارٹر گئے اور عمائدین نگر سے ملاقات میں مسائل بھی سن لئے۔ انہوں نے عمائدین نگر سے اپنی گفتگو میں بتایا کہ شاہراہ نگر پسن تا ہوپر کے لئے رقم مل گئی ہے ،چھلت تحصیل اب تک کیوں بحال نہیں کی جا چکی ہے اس بارے میں دفتر جاکر معلوما ت کروں گا۔ گاپا اوربر ویلی روڑ بارے میں بھی عمائدین سے تفصیلی بات چتیت اپنے دفتر میں کرنے کے بعد اقدامات لوں گا۔ سب ڈویژن نگر خاص کے قیام کے بارے میں بھی تفصیلی جائزہ لے کر عوامی مفاد میں اہم فیصلہ کر لیا جائے گا۔ گاپا اور نیلئے بریئے ویلی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے دفتر جا کر کمیونیٹے افراد سے مشاورت کے بعد اقدامات کر لئے جائیں گے۔ عمائدین سے ملاقات کے بعد چیف سکریٹری کو ضلعی اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ بھی دی ۔ جس بارے زرایع کے مطابق بعض اداروں کی کار کردگی کو چیف سیکریٹری بابر حیات تارڑ نے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بہتری پیدا کرنے کی سختی سے ہدایات بھی جاری کیں۔چیف سیکریٹری ضلعی ہیڈ کوارٹر سے سیدھا چھپروٹ ویلی پہنچ گئے جہاں عمائدین چھپروٹ نے سکول کے دروازے پر ہار پہنا کر استقبال کیااور سکول کے مسائل بیان کئے۔ جبکہ اسی اسکول میں محکمہء صحت نگر کی جانب سے عالمی یوم ہاتھ دھلائی کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان وادئی چھپروٹ پہنچے تو عوام نے جگہ جگہ روایتی کھانے اور پھل فروٹ ان کو راستے میں پیش کرتے رہے اور گاپا ویلی پہنچتے ہی کائل کا درخت بھی لگایا اور دعا کی ۔ تقریب میں معروف شاعر و مصنف اور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی محمد اسمائیل تحسین نے سپاس نامہ پیش کیا۔ جس میں انہوں نے چھلت ٹائون میں میونسپلٹی حدود گرلز کالج کے قیام ،گاپا اور چھلت بر ویلی روڑ کی فوری تعمیر کے مطالبات پیش کئے۔ چیف سیکریٹری نے عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد راکاپوشی بیس کیمپ پہنچ گئے جہاں انہوں نے محکمہء زراعت کی جانب سے نگرکی تاریخ میں پہلی بار لگائے گئے فوڈ اسٹال پر پہنچ گئے اور نگر کے روایتی فوڈ آئیٹم میںبے حد دلچسپی لی ڈپٹی ڈائیریکٹر ایگریکلچر اجلال حسین کی کوششوں پر خوشی کا اطہار بھی کیا انہوں نے فوڈ اسٹال میں خواتین کی جانب سے قائم مختلف فوڑ آئیٹم کی تیاریوں بارے مین برا راست سوالات کر کے معلومات بھی حاصل کیں۔ فوڈ اسٹال میں ہوپر ویلی میں اس سل سال پہلی بار پیدا ہونے والی تاریخی آلو کی فصل کا بھی معائینہ کیا ۔فوڈ سٹال کے معاینے کے بعد چیف سیکریٹری ضلع ہنزہ پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشر نگر کمال الدین قمر ،ایس پی حسن علی ،اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہرخ چیمہ اور دیگر محکموں کے سربراہان نے چیف سیکریٹری کو ہنزہ الوداع کہا۔ ناصر آباد ہنزہ پل پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ حسین اصغر نے ان کا استقبال کیا۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*