تازہ ترین

سکردو میں 26 لاکھ فنڈز ہر وارڈ کے سکیموں پر خرچ جلد کیا جائے ۔اسٹنٹ کمشنر سکردو کی ہدایت

سکردو(نامہ نگار) بلدیہ کی تمام سکیمیں عوام کے زیادہ تر مفاد کو مد نظر رکھ کر ہی فائنل کیا جائے گا۔ کسی بھی غیر ضروری سکیم کو شامل نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کپٹن ر ثنا اللہ خان اے سی سکردو نے بلدیہ سکردو کے نئے سکیموں کو فائنل کرنے کے سلسلے میں چیف آفیسر بلدیہ، ٹاون انجینر بلدیہ اور اس کی ٹیم کے ہمراہ مجوزہ سکمیوں کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ سکردو کے منظوری شدہ 26لاکھ کا فنڈ ہر وارڈ میں تقسیم کی جائے گی اور صرف ان سکمیوں کو ترجیح دی جائے گی جو وسیع تر عوامی مفاد میں ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی بلدیہ سکردو کی وجہ سے ہے۔ بلدیہ کی سکیمیوں کو ضائع ہونے نہیں دیں گے بلکہ سکردو شہر کی خوبصورتی پر خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے چیف آفیسر اور ٹاون انجینئر کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ منظور شدہ فنڈز اور سکیموں کی تکیمل میں کسی قسم کی نرمی نہ بھرتے۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*