تازہ ترین

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے حلقے میں پولیس گردی کے شکار جگلوٹ کے عوام پریس کلب پونچ گئے۔

گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اپنے ہی حلقے کے عوام کو پولیس گردی سے بچانے میں ناکام ہوگیا۔ جگلوٹ کے عوام نے مسلسل گردی سے تنگ آکر گلگت پریس کلب پونچ گیا۔ عمائدین جگلوٹ کا گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے ایماء جگلوٹ میں ایک قبائل کو مسلسل پولیس کی آشیرباد حاصل ہے جبکہ دوسرے قبائل کے لوگ مسلسل پولیس گردی کے شکار ہیں۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی حکومت کی نوٹس میں لانے کے باوجود جگلوٹ تھانہ کی پولیس گردی کا سلسلہ نہ رک سکا۔
تفصیلات کے مطابق جگلوٹ کے ایس ایچ او کی ایماء پر پانچ اہلکاروں نے تھانے میں شوروم کے مالک کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا۔متاثرہ شہری کی طرف سے انصاف کے لئے پولیس حکام کو دی گئی درخواست بھی ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگئی۔واقعہ کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود تمام اہلکاروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔متاثرہ شہری نے ارباب اختیار سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس نے جگلوٹ کے رہائشی شاہ فرمان پر تشدد کے بعد لیاقت پر بھی تشددسے عوام عدم تحفظ کے شکار ہیں۔ اُنہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان سے پولیس گردی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

  •  
  • 34
  •  
  •  
  •  
  •  
    34
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*