تازہ ترین

گلگت بلتستان بار کونسل کے سنئیروکلاء کا چیف جسٹس سے ملاقات،زیر سماعت مقدمات پر بریفنگ۔

اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک ) گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیر مین جاوید احمد ایڈووکیٹ اور سینئر ممبر بار کونسل جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان بار کونسل کے ایشوز اور گلگت بلتستان کے ان کے حالیہ دورے کے حوالے سے اور گلگت بلتستان کی آئینی مقدمات زیر سماعت مقررہ 15 اکتوبر 2018 کے جلد سے جلد حتمی تصفیے اور دیامر بھاشہ ڈیم فنڈ کے حوالے سے ان کے تاریخی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ وائس چیئرمین جاوید احمد ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کی گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کے دیرینہ خواہش کی استدعا کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بتایا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان کے عوام جو پاکستان کے محب وطن ہیں ان کو وہ حقوق ملیں جو پاکستان کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔ اور اسکے لئے وہ ان مقدمات کو سن رہے ہیں اور انشاءاللہ امید ہے کہ وکلا اس کیس میں عدالت کی بہتر معاونت کرینگے. گلگت بلتستان بار کونسل نے گلگت بلتستان اور دیامر بھاشہ ڈیم فنڈ کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے اقدامات پر ان کو گلگت بلتستان کے عوام اور وکلا کی طرف سے خراج تحسین پیش کرکےان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو گلگت بلتستان بار کونسل کے عنقریب گلگت میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جس کو چیف جسٹس آف پاکستان نے قبول کر لیا۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*