تازہ ترین

گلگت بلتستان میں سرکاری ٹرانسپورٹ سروس (NATCO) کا ملازم سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ایبٹ آباد(جنرل رپورٹر)کینٹ پولیس ایبٹ آباد کی کاروائی قیمتی نوادرات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر11قیمتی مورتیاں برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ یاسین خان جنجوعہ کوباوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آثار قدیمہ کی عمارت سے قیمتی نوادرات چوری کیے جا کر بزریعہ ناٹکو بس نمبری GLTA-5835 گلگت بلتستان کی طرف سمگلنگ کیے جا رہے ہیں ۔اس اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل کینٹ یاسین خان جنجوعہ نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ پرویز خان، اے ایس آئی نیاز خان، انچارج مسلم آباد بیریئر معہ دیگر نفری کے مسلم آباد کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کے دوران گاڑی ناٹکو نمبری GLTA_5835 کو روکا جس کی تلاشی کے دوران گاڑی کی چھت پر پڑے سامان سے 04عدد بڑی مورتیاں، 07عدد چھوٹی مورتیاں جبکہ 01عدد مورتی سٹینڈ برآمد کیا گیا جو کہ گاڑی کے کنڈیکٹر اخلاق حسین ولد امیر خان سکنہ گلگت نے اپنی تحویل میں بتلایا جس پر مقدمہ علت 1162مورخہ11-10-2018 جرم 380/411-PPC تھانہ کینٹ درج رجسٹرڈ کیا جا کرایس آئی نیاز اختر آفیسر انچارج انوسٹیگیشن تھانہ کینٹ کو تفتیش سونپی گئی۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*