تازہ ترین

بلتستان ریجن میں سیپ اساتذہ کے ریگولریٹی کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار,اساتذہ میں شدید تشویش۔

شگر( عابد شگری) بلتستان ریجن کے اساتذہ نے کہا ہے کہ سیپ اساتذہ بلتستان ریجن کے ریگولریٹی کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے اساتذہ میں شدید تشویش کی لہر ڈوررہی ہے جی بی گورئمنٹ کے اعلان کے بعد بیکس والے اساتذہ کو آئے روز بہانہ کرکے بقایا تنخواہیں بھی نہیں دے رہا سیپ اساتذہ کے ساتھ حد سے ظلم ہو رہا ہے سیپ اساتذہ کے مسائل کو حل کیے بغیر جی بی کے تعلیمی نظام میں بہتری ناممکن ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے تقریبا 90 فیصد پرائمری سیکشن کو بے سروسامانی و ہر طرح کے مشکلاے کے باوجود بہترین خدمات سرانجام دے کر بہتر طریقے سے سیپ اساتذہ چلا رہے ہے جس کا تاریخ و وقت گواہ ہے, سیپ اساتذہ کا مسلہ صرف چند ہزار اساتذہ کا نہیں بلکہ لاکھوں طلبا و طلبات و ہزاروں خاندانوں کا برہ راست سیپ اساتذہ کے ساتھ تعلق جڑے ہوئے ہے. آخر ایسا کونسی طاقتیں ہے جو حکومت کی راہ میں تخلیق شدہ پوسٹوں کو پر کرنے میں رکاوٹ و تاخیر کا سبب بنے ہوئے ہے حکومت فوری ایکشن لیے کر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرائیں.ہمارا فرزند گلگت بلتستان وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن,چیف سیکرٹری, سکریڑی ایجوکیشن سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام سے بھر مطالبہ ہے کہ سیپ اساتذہ کے ریگولریٹی کے عمل میں مسلسل تاخیری کا نوٹش لیکر فوری اور بلا تاخیر پہلے فیز کے پوسٹوں کو میرٹ پر پر کرکے اساتذہ کو آڈر جاری کرنے کے لئے احکامات جاری کریں ساتھ ہی فیز ٹو کے لیے پالیسی واضح کیا جائیں تاکہ کوئی بھی اساتذہ میں غلط فہمی پیدا نہ کر سکیں ریگولریٹی کے عمل میں مزید تاخیر کر کے اساتذہ کو احتجاج پے مجبور نہ کیا جائیں.

  •  
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*