تازہ ترین

دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگیوں میں ہیرا پھیری پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ۔

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگیوںمیں بڑے پیمانے پر کرپشن ہونا افسوسناک ہے، واقعے پر وزیراعظم عمران خان سے براہ راست بات کرونگی اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہوگی اور قومی منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیرن مزاری نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع سے ملاقات میں کیا۔ شرین مزاری نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگیوں میں ہیرا پھیری قومی خزانے پر ڈاکہ ہے، معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہوگی اور باقاعدہ کمیشن بنایا جائیگا، جن جن لوگوں نے ہیرا پھیری کی ہے، ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ڈیم کی تعمیر کیلئے چندے جمع کر رہے ہیں، دوسری جانب دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگیوںمیں بڑے پیمانے پر کرپشن ہونا افسوسناک ہے، واقعے پر وزیراعظم عمران خان سے براہ راست بات کرونگی اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہوگی اور قومی منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*