تازہ ترین

گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول سیاسی انتقام کے طور پر استعمال اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہو رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد(چیف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کیپٹن شفیع کا وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزی سمیت چائینہ میں قید افراد کے لئے تفصیلی بریفنگ دے دی شیریں مزاری نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چائینہ کے موقع پر ان ایشوز کو حل کروانے کی یقین دہانی کرادی جبکہ گلگت بلتستان کے ایشوز پر بہت جلد ایکشن لینے کا وعدہ کرلیا۔اپوزیشن لیڈر کیپٹن شفیع نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں شیڈول فور کا سیاسی انتقام کے طور پر استعمال اور بنیادی انسانی حقوق کے پامالی کے حوالے سے شیریں مزاری کو تفیصلی بریفنگ دے دی انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت جلد ایکشن لیا جائے گا کہ کیوں صوبائی حکومت اس قسم کی اقدامات کررہی ہیں جس سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہیں انھوں نے کہا کہ اس موقع پر جن لوگوں نے چائینہ میں شادیاں کی ہیں ان کے اہل خانہ اور بچوں کے رہائی کے حوالے سے بھی یہ مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس حوالے سے وفاقی حکومت ایکشن لے جس پر شیریں مزاری نے یقین دہانی کرادی ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان چائینہ کا دورہ کرنے والے ہیں وہاں پر اس حوالے سے بات چیت ہوگی اور اس مسئلے کو حل کرایا جائے گا کیٹپن شفیع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے لئے جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنان پر جو ظلم صوبائی حکومت کررہی ہیں اس پر پوری تفصیلی بریفنگ دی ہیں جس پر عنقریب وفاقی حکومت ایکشن لے گی اور اس سیاسی انتقام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے گی تاکہ گلگت بلتستان جیسے خطے میں حکومت اپنے مذموم مقاصد کے لئے کسی بھی معصوم اور بے گناہ شخص پر اس قسم کے قوانین لاگو نہ کر سکے۔انھوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے مظالم کے خلاف ہر فورم پر اواز بلند کرینگے تاکہ ان کو پتہ چل سکے کہ یہ قانون کو اپنے مقاصد کے لئے کس طرح سے استعمال کررہے ہیں۔

  •  
  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*