تازہ ترین

یکم نومبر کو یوم آذادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت میں تاریخی کانفرنس کا اعلان ہوگیا۔

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان اوئرنیس فورم نے نومبر کے مہینے میں گلگت میں ایک بڑا سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ فورم کےترجمان انجینئر شبیرحسین نے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ گلگت بلتستان اورنیس فورم نے لاہور ،اسلام آباد،کراچی اور سکردو میں بغیر کسی اسپانسر شب اور فنڈز کے کامیاب کانفرنس منعقد کرنے پر پاکستان سمیت گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کے سنجیدہ شخصیات کی طرف سے خوف سراہا جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔
اُنکا کہنا تھا قوموں کی آذادی کسی بھی قوم کی پہچان اور اُس قوم کی اہمیت اور طاقت کو واضح کرتی ہے ۔لہذا اس بار ہم نے یوم آذادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے گلگت شہر میں ایک کانفرنس انعقاد کرکے گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے ہیروز کو خراج عقید ت پیش کرنے اور گلگ بلتستان کے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک چھتری کے نیچے جمع کرنے اکہتر سالہ محرومیوں کے حوالے سے ڈبیٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اوئیرنیس فورم جو گلگت بلتستان کی آئینی شناخت کے حصول ،گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک متفقہ بیانیے پر لانے اورنوجوانوں کو آئینی حیثیت کے حوالے سے آگاہی دینے کی جد وجہد میں مصروف عمل ہے لہذا لاہور، اسلام آباد، اسکردو اور کراچی میں کامیاب سمینارکے بعد اب جی بی کے درالحکومت گلگت میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اس قومی کانفرنس سے وفاق میں گلگت بلتستان کے حوالے سے آواز اٹھانے والے سیاستدان ، صحافی ، مقامی دانشوروں ، تاریخ دان اور سیاسی شخصیات خطاب کریں گے۔

  •  
  • 74
  •  
  •  
  •  
  •  
    74
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*