تازہ ترین

ملکی میڈیا پر گلگت بلتستان کیلئے ایک مضبوط آواز سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی گرفتار۔

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد شاہراہ دستورپر اسلام آباد پولیس نے کرلیا۔پولیس کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ترجمان سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس میں انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہیں لہٰذا ان کی واپسی یا دوسرا وکیل کرنے تک کیس ملتوی کیا جائے۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔فیصل رضا عابدی نے اس کیس میں راہداری ضمانت کرارکھی ہے۔
فیصل رضا عابدی کے بھائی میڈیا سے بات کرتے ہوئےاُن کی گرفتاری کوذیادتی قرار دیا ہے، اُنکا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں پیش ہورہے تھے اور انہوں نے ضمانت بھی کرارکھی ہے پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔فیصل رضا عابدی کے بھائی نے بتایا کہ سابق سینیٹر کے خلاف تین مقدمات کی تحقیقات چل رہی ہیں جن میں سائبر کرائم، توہین عدالت اور تھانہ سیکریٹریٹ میں بھی مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے فیصل رضا عابدی جہاں پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کے حوالے سے اور کرپشن اور اہم قومی ایشوز پر میڈیا کھل کر بات کرتے رہے ہیں وہیں سی پیک میں گلگت بلتستان کو حقوق نہ ملنے اور گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت پر کھل کر تنقید کرتے رہے ہیں ۔

  •  
  • 8
  •  
  •  
  •  
  •  
    8
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*