تازہ ترین

ضلع شگر میں خسرہ کے خلاف مہم کی کامیابی کیلئے علمائے کرام اور طالب علموں سے مدد لینے کا فیصلہ ۔

شگر( عابدشگری) محکمہ صحت شگر کا خسرہ کے خلاف 15اکتوبر سے شروع ہونے والے مہم کے لئے علاقہ شگر کے علماء کرام کے ساتھ طالب علموں سے بھی مدد لینے کا فیصلہ ۔15اکتوبر تک شگر میں موجود تمام سرکاری سکولوں اور کالجوں میں بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے طالب علموں سے مدد لیئے جائیں گے بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت شگر کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے طلبہ کے ساتھ علما کرام سے بھی مدد لی جائے گی اور جمعہ کے خطے میں علماء کرام کو اس کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے اپیل کی جائے گی اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ نے کہا کہ خسرہ کے خلاف شروع کی جانے والی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سکول اور کالجوں کے طلبہ وطالبات کو سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہماری ٹیم مختلف سکولوں اور کالجوں میں جاکر طلبہ یہ پیغام گھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کریں گے تاکہ کوئی بھی بچہ اس موضی مرض کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علمائے کرام سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور علماء سے اپیل کی جائے گی کہ وہ جمعے کے خطبے میںعوام کو اس مہم کے بارے میں آگاہی دیں اور اپنے بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگوا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ شگر خسرہ فری ضلع بن سکیں ۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*