تازہ ترین

امریکی ڈالر نے تیزترین اُڑان بھر دیا،تبدیلی کے نعرے ہوا میں اُڑ گئے۔

کراچی(تحریر نیوز نیٹ ورک )انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ دوسری جانب کاروباری دن کے آغاز میں اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔100 انڈیکس میں 425 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 38 ہزار 3 سو کی سطح عبور کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں معاشی بحران کے خدشے کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی پر قابو پانے اور برآمدات میں اضافے کے لئے شرح سود میں اضافہ کرنے اور روپے کی قدر میں مزید کمی کی تجویز دی تھی۔
عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معیشت پر ایک جائزہ رپورٹ جاری کی۔ آئی ایم ایف بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ نے پاکستان کو خبردار کیا کہ الیکشن سے قبل مالیاتی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 5 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ درآمدات میں اضافے سے جاری کھاتوں کا خسارہ مجموعی پیداوار کے 4 اعشاریہ 8 فیصد تک رہنے خدشہ ہے جبکہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہے گا۔ اس میں کمی کے لئے حکومت کو ٹیکس میں اضافہ کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف نے دسمبر میں روپے کی قدر میں آنے والی کمی کو سراہا اور کہا کہ روپے کی قدر میں لچک ہونی چاہئیے ۔ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات بڑھے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اگر روپے کی قدر میں اسی طرح کمی آتی رہی تو ملکی قرضوں کی مالیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*