تازہ ترین

ضلع شگر میں امام حسین ؑ کے اسمائے گرامی کی فن خطاطی کا شاندار مقابلہ منعقد ۔

شگر(عابدشگری)مرکزعلوم اسلامی شگر خاص میں امام حسین کے اسمائے گرامی کی فن خطاطی کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں سب طلبہ و طالبات نے اسم مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کو بڑی عقیدت اور محبت سے چارٹ و ماڈل کی صورت میں سانچے میں ڈھالنے کی جسارت کی ہے۔اس موقع پر اس تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت امام جمعہ جامع مسجد امامیہ شگر سید محمد طہٰ الموسوی اور مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان تھے۔جبکہ مشہور و معروف استاد خطاطی اخوند غلام حسین صالح نے بھی شرکت کی۔ اس والہانہ عقیدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منصفین نے آرائش و زیبائش اور خطاطی و خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے سات (۷) خوش نصیب خطاط کو بہترین انعامات سے نوازا گیا۔جس کے مطابق طاہر بتول نے اول ،نسرین بتول نے دوسری ،کومل نے تیسری،کرارا حیدر نے چوتھی،کومل بتول نے پانچویں،صدف اکبری نے چھٹااور علیزہ رستم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل مرکز علوم اسلامی سید محسن الموسوی نے تمام مہمانوں اورشرکاء کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔: مہمان خصوصی راجہ اعظم نے اپنے خطاب میںناظم اعلی مرکز علوم اسلامی شگر آغا سید محمد طہ الموسوی اور پرنسپل مرکز علوم اسلامی شگر سید محسن علی الموسوی کی مرکز علوم اسلامی میں طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کئے۔اور اس طرح کی پروگرام کی مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر زور دیا ۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*