تازہ ترین

سکردو شہر میں بے ہنگام ٹریفک اور فٹ پاتھ تجاوزات سے شہری پریشان۔

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک )سکردوبازار میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے اور دکانداروان کے فٹ پاتھ پر تجاوازت سے خریداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا مستقل حل بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے سی سکردو ثنا اللہ خان نے صدر انجمن تاجران ، عہدہ داران، ٹریفیک پولیس کے ذمہ داران اور صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سکردو بازار میں سب سے اہم پارکینگ کا مسئلہ ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سکردو بازار کے قریب بہت جلد ایک پارکینگ بنایا جائے گا۔ جس سے بہت سارے مسائل حل ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران سے مل کر سکردو بازار کو بہتر بنانے کے لئے آگاہی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکردو شہر کی خوبصورتی اور عوام کی بہتری کے لئے ہر مشکل قدم اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسکی سٹینڈ بھی بنایا جائے گا نیز ٹیکسی والوں کو خصوصی سڑیکر جاری کی جائے گی۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*