تازہ ترین

جمعہ کا دن شریف فیملی کیلئے پھر بھاری پڑ گیا ہے ، آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف گرفتار۔

لاہور (ویب ڈیسک )جمعہ کا دن شریف فیملی کیلئے پھر بھاری پڑ گیا ہے ۔نواز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کے بعد شہباز شریف جو کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں اُن کو بھی نیب نے اسی دن حراست میں لیا ہے ۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دن شریف خاندان کیلئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف صاف پانی سکینڈل میں نیب میں پیشی کیلئے آئے تھے لیکن نیب نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ شہبازشریف کے راجہ قمر السلام کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف جب نیب پیش کیلئے آئے تو افسران کی جانب سے آج ان سے تفتیش نہیں کی گئی بلکہ ان کے سامنے تین فائلیں رکھیں گئیں اور انہیں کہا گیاکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں اس لیے آپ کو حراست میں لیا جاتاہے۔نیب لاہور کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ، ممکنہ طور پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ آشیانہ ہانہ سنگ سکیم میں سابق سرکاری افسر احد چیمہ اور فواد حسن فواد بھی گرفتار ہیں۔شہباز شریف کی گرفتار سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*