تازہ ترین

کے ٹو کے دامن میں ایس کام سروس کا آغاز، ڈی جی SCO میجر جنرل علی فرحان نے افتتاح کیا ۔

شگر(عابدشگری) کے ٹو کے دامن میں ایس کام سروس کا آغاز، ڈی جی SCO میجر جنرل علی فرحان نے افتتاح کیا ،عوام کا والہانہ استقبال ڈی جی اور ایس سی او کے حق میں زبردست نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن(SCO) نے بلتستان کے دور آفتادہ اور سرد ترین علاقے کے ٹو کے دامن میں واقع اسکولی میں ایس کام موبائل سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ایس سی او کے DG میجر جنرل علی فرحان نے ایس کام موبائل سروس کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکٹر کمانڈرایس سی اوکرنل ثاقب اقبال، کمانڈنگ آفیسر بلتستان لیفٹننٹ کرنل انعام الحق کیانی، بھی موجود تھے۔ اسکولی سطح سمندر سے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ضلع شگر کا آخری گائوں ہے جہاں سے کچھ کلو میٹر کی مسافت پردنیا کی دوسری بلند تریں چوٹیواقع ہے ۔ SCO نے ان تمام تر پریشانیوں اور مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اس گائوں میں جذبہ خدمت کے تحت ایس کام سروس کا آغاز کیا جبکہ سروس کی فراہمی سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور دیگر بلند چوٹیوں پر مہم جوئی کی غرض سے آنے والے کوہ پیماء بھی مستفید ہو سکیں گے جس سے سیاحتی شعبے کو بھی فروغ حاصل ہو گا ۔ SCOM سروس کے آغاز سے اسکولی کے علاوہ اطراف کے علاقے اسکولی تستے ، مونجنگ ،سینو ،تھونگل ،سرنگو ،چونگو ، ھوطو اور پکورہ کے علاقے بھی مستفید ہونگے۔مقامی آبادی کے لوگوں نے ایس سی او کے اس اقدام کو سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کی ہے۔ اس سے قبل DG ایس سی او اسکولی پہنچے تو اہلیان اسکولی نے ان کا شاندار ااستقبال کیا اور SCO اور ڈی جی ایس سی اوکے حق میں نعرے بلند کیے۔ مقامی عمائدین نے کہاکمیونیکیشن کی سہولت نہ ہونے سے ہمیں بڑی پریشانی کا سامنا تھا۔تاہم SCO کے حکام نے SCOM سروس کا آغاز کر کے ہمیں بڑی پریشانی سے نکال دیا ہے جس پر ڈی جی ایس سی او کے مشکور ہیں۔
ڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرحان نے کہا کہ ایس سی او گلگت بلتستان کے گھر گھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات پہنچائے گا، ایس سی او پر عزم ہے کہ گلگت بلتستان کا کوئی بھی علاقہ مواصلات کی سہولت سے محروم نہ رہے اس سلسلے میں زیادہ تر شہری اور دیہی علاقوںتک اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھی کمیونیکیشن کی سہولیات پہنچائیں گے۔انھوں نے کہااسکولی جیسے پسماندہ اور دور آفتادہ علاقے جی بی میں جہاں بھی موجودہیں وہاں تک اپنی سروس کو وسعت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کونے کونے میں جدید مواصلات کا جال بچھائیں گے ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے گھر گھر تک ٹیلی مواصلات کی سہولیات فراہم کریں ۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر ادارے پیسے کمانے کی غرض سے صرف شہری علاقوں تک سروس فراہم کررہے ہیں جبکہ ایس سی او عوام کو سہولت کی فراہمی کی خاطر ایس سی او نے پہاڑوں چوٹیوں تک رسائی حاسل کرلی ہے اور آج ملک کے انتہائی دور افتادہ مگر سیاحتی مواقعوں سے مالا مال علاقے اسکولی میں بی ٹی ایس ٹاور کو فنشکنل کردیا ہے جس سے کے ٹو جانے والے سیاحوں سمیت عوام کو دنیا کے دوسرے حصوں سے منسلک کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کے 80فیصد علاقوں تک ایس سی او نے رسائی حاصل کرلی ہے اور لوگوں کو جدید ترین ٹیلی مواصلاتی کی سہولیات فراہم کردی گئی ہے تاہم چند مقامات پر ٹاور کی تنصیب کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور بہت جلد ان علاقوں میں موبائل سروس شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسکولی کے ساتھ ساتھ سکردو میں کتپنا اور چندا کے مقامات پر بی ٹی ایس نصب کرچکے ہیں اسی طرح دیگر علاقوں میںبھی بتدریج بی ٹی ایس لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دیگر مواصلاتی ادارے خودمختار ہیں اور ان کا کام پیسہ کمانا ہے اس لئے گلگت بلتستان سے زیادہ دیگر شہروں کی جانب توجہ زیادہ ہے جبکہ ایس سی او کا کام صرف لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانے ہیں اس لئے نقصان اورفائدے کو دیکھے بغیر عوام کو سہولیات فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگلے فیز میں ہوشے اور تھلے میں بھی عوام کو ایس سی او کی سروس فراہم کرنے کا پروگرام ہے تاکہ لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں آسانی ہو

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*