تازہ ترین

گلگت بلتستان کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حقوق دیا جائے،گندم سبسڈی کو چھیڑنا تاریخی غلطی ہوگی۔اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد (تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) محمد شفیع نے تحریر نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ۔ ایک عجیب المیہ ہے کہ اس وقت دنیا بھرمیں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ لیکن تحریک گلگت بلتستان دنیا کی واحد تحریک ہے جو ریاست پاکستان میں ضم ہونے کیلئے پچھلے ستر سالوں سے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ لیکن ریاستی اداروں سے ہمارے عوام کا شکوہ ضرور ہے کیونکہ اداروں نے گلگت بلتستان کو آج تک عوامی اُمنگوں کے مطابق حقوق نہیں دیا۔ اُنکا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے آذاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان ایک ہی ایشو کے تین اکائیاں ہیں لہذا تمام اکائیوں کی حیثیت ایک جیسا ہونا چاہئے۔لہذا گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمارے حقوقکیلئے ان میں سے کوئی ساماڈل مسلہ کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں پارلیمنٹ میں قانون سازی اور آئینی ترمیم کے ذریعے اختیار کر لیا جائے تو ہمیں قبول ہوگا کیونکہ گلگت بلتستان اب مزید کسی آرڈر یا پیکج کا متحمل نہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کی حکومت کرپشن میںبراہ راست ملوث ہیں۔وزیر اعلیٰ اربوں روپے کے فنڈ پارٹنروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 475 کلو میٹر کا سی پیک گلگت بلتستان میں واقع ہے لیکن پورے سی پیک کاکوئی پراجیکٹ گلگت بلتستان میں نہیں، اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بے گناہ طالب علموں اور لوگوں کو شیڈول فور میں ڈالا ہوا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی طرح دیامرڈیم کے ساتھ بھاشا کا لفظ لگا کر گلگت بلتستان کے رائیلٹی کے حق کو پامال کیا گیا انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آرڈروں سے چلانے کے بجائے مکمل پاکستانی شہری کے حقوق دیے جائیں۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ گندم سبسڈی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے موت اور زندگی کا معاملہ ہے یہاں کے عوام سے اس حق کو چھینے کی کوشش کرنا گلگت بلتستان میں حالت خراب کرنے کے مترادف ہوگا لہذا وفاق کو چاہئے کہ اس معاملے میں جذبات کے بجائے گلگت بلتستان کی بین لاقوامی اہمیت اور حیثیت کا سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے وزیر اعظم سے ملاقات میں یقینا سبسڈی ہٹانے کی بات کریں گے کیونکہ اُنکی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف سے بدظن ہوجائے اور عوام تحریک انصاف کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

  •  
  • 171
  •  
  •  
  •  
  •  
    171
    Shares

About TNN-Gilgit

One comment

  1. تبدیلی کا تحفہ گلگت بلتستان کےلے ایک کٹ پتلی گورنر اور سبسٹی کے خاتمے کی صورت میں ملی تمام کٹ پتلے کھلاڑیوں کو مبارک

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*