تازہ ترین

ضلع نگر میں ڈی سی سمیت اہم حکومتی ذمہ داران کی مسلسل تبادلوں سےمعاملات ٹھپ۔

نگر( اقبال راجوا) پہلے ایگزیکٹیو انجینیر اقبال حسین اور اگلے ہی لمحے راتوں رات ڈپٹی کمشنر نگر کے بھی تبادلے نے عوام نگر کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا۔راتوں رات ہونیوالی تبدیلی ضلع نگر کی ترقی کی راہ میںبہت بڑی رکاوٹ ہے ،عوامی حلقوں میں شدید خدشات پیدا ہوگئیں ،عوام کا کہنا ہے کہ نگر کو ضلع بنے ہوئے ابھی تین سال بھی پورے نہیںہو ئے لیکن تیسرے ڈی سی کا تبادلہ کرنا نگر کی ترقی ،پر اممن ماحول کے خلاف بد ترین سازش ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج تک نگر میں تعینات ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز میں کسی ایک کو بھی مکمل ایک سال پورا کرنے نہیں دیا گیا ہے۔ ایک نوزائدہ ضلع میں جہاں ابھی تمام لائینگ ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر تعمیر ہونا تو دور کی بات ابھی تک کرائے پر بھی حاصل کر کے قائم ہی نہیں کئے جا سکے ہیں وہاں کسی بھی ایک ڈپٹی کمشنر کو مکمل ایک سال بھی تعینات نہ رکھنا بہت سارے سوالات جنم دے رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کا مذید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کے بار بار تبادلوں سے ضلع نگر کے ہیڈ کوارٹر میں ضلعی دفاتر کی تعمیر سمیت عوامی مسائل کے حل کے لئے سبڈویژنل کے لئے تعمیر کئے گئے دفاتر سے کام لیا جا رہا ہے ۔ نگر میں اب تک جتنے بھی ڈپٹی کمشنر آئے ہیں وہ ایک سے ایک بہتر ثابت ہو ئے ہیں لیکن ان ڈپٹی کمشنر ز کا آٹھ اور نو ماہ کے مختصر تبادلوں سے اندازہ کیا جاتا ہے ان کی کی گئی منصوبہ بندی میں مذید تعطل اور رکاوٹ پید اہوتی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد ابھی منصوبوں کے لئے منصوبہ بندی کر ہی چکے تھے کہ راتوں رات ان کا تبادلہ کر کے ایک با پھر ر عوام کو مایوسیوں کے گرداب میں پھینکا گیا ہے ۔ نگر میںروڑ انفراسٹرکچر کی کامیاب تعمیر ،ملازمین کی فرائض کی بروقت اور بہتر ادئیگی کا سلسلہ ابھی شروع ہو ہی گیا تھا کہ نوید احمد کا نگر سے ایک بار پھرسے تبادلہ کیا گیا۔ ایک مرتبہ پھر کام اور منصوبے ادھورے کے ادھورے رہیں گے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی نگر نوید احمد کے تبادلہ حکمنامے کو فلفور منسوخ کیا جائے اور نگر میں کم از کم ایک اور سال رہنے دیا جائے تاکہ نوزائدہ ضلع کے مسائل سے جس انداز میں نوید احمد واقف ہو چکے ہیں کوئی دوسر آکر ان مسائل کو سمجھ کر اور پلان کرکے ان پر اطلاق کرانا اس کے لئے نہایت دشوار ہوگا۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*