گلگت بلتستان کی غریب گھریلو عورت ایمانداری میں پنجاب کے 20 گریڈ والے افسر پر بازی لے گئی۔

0 0

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک)میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ نے اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنا بریف کیس چوری ہونے کا انکشاف کیا۔ جس پر اجلاس کے شرکاء پریشان ہوگئے اور واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر جیلانی نے موقع پر ہی تحقیقات کی ہدایت دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بریف کیس چرانے والے ای اے ڈی کے افسرکی نشاندہی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بریف کیس چرانے والے افسر کی شناخت جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ضرار حیدر کے طور پر ہوئی جس پر سیکریٹری ای اے ڈی غضنفر جیلانی نے سخت ایکشن لیا اور کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس چرانے والے جوائنٹ سیکریٹری ضرار حیدر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
جب کہ دوسری طرف دو ہفتہ پہلے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے سیاحتی گاوں التت سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون نمہ گل زوجہ دینارخان نامی غریب گھریلو عورت نے راستے میں ملنے والے 43 ہزار روپے پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے مالک حسان تک پہنچا کر گلگت بلتستان کے عوام کی ایمانداری کے حوالے سے مثال قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق نمہ گل کا تعلق التت سلطان آباد ہے اور دو بچوں اور چھ بچیوں کی ماں ہے۔ اسی طرح گزشتہ دنوں سکردو سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس کانسٹیبل دیوسائی سے 128000 مالیت کی موبائل ملا جسے اُنہوں نے سکردو تھانے میں جمع کرکے مالک تک پونچا دیا۔ گلگت بلتستان کے عوام میں غربت اور حکومتی عدم توجہی کے سبب بیروزگاری کے باوجود ایمانداری کی اس قسم کی مثالیں لائق تحسین ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website