تازہ ترین

طلبہ کسی بھی ملک کے اساس ہوتے ہیں، طلبہ قیادت اور نوجوان لیڈر شپ ہی علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ فیض اللہ فراق

گلگت (پ.ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے زیر انتظام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کسی بھی ملک کے اساس ہوتے ہیں. طلبہ قیادت اور نوجوان لیڈر شپ ہی علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے. گلگت بلتستان میں بھی قیادت کا بحران ہے جس کی بنیادی وجہ تعلیمی اداروں میں قیادت سازی کا فقدان ہے. جامعہ قراقرم کے طلبہ و طالبات سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں. اس تعلیمی ادارے سے اچھی سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس ادارے سے سائنس دان اور ادیب اور محققین سامنے آنے چاہئے نہ کہ منافرت بداعتمادی اور جذباتیت پر مبنی رویے فروغ پائے. نوجوان نسل کے کاندھوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جامعہ قراقرم کو ریسرچ اور ادب کا مرکز بنائیں’ دلیل اور تحقیق کو تعلیم کے ساتھ جوڑ دیں. انہوں نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ خطے کے نوجوان خود انحصاری اور خود اعتمادی کے ساتھ مستقبل کا مثبت اور پرامید خواب دیکھیں’ خودساختہ محرومیوں کا درس خطے کے نوجوانوں میں موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو زنگ آلود بنا سکتا ہے ہمارے نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتیں کسی طور متنازعہ نہیں ہیں اسلئے حوصلہ اور امید کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اپنے مستقبل کا بہتر نقشہ مرتب کریں. گلگت بلتستان میں مواقع کم ہیں اور نوجوانوں کیلئے تھوڑے بہت چیلنجز بھی ہیں مگر اس علاقے کا مستقبل روشن ہے.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*