تازہ ترین

عوامی ایکشن کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1999کے آئینی فیصلے کے حوالے سےاحتجاج کی کال دے دی۔

گلگت(خصوصی رپورٹر)عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا مسترد کر دیا ہے اور نو اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں 1999کے آئینی فیصلے کے حوالے سے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں احتجاج کی کال دے دی ہے اور نو اکتوبر سے قبل یہ احتجاج کیا جا ئے گا اور سپریم کورٹ آف پاکستان تک گلگت بلتستان کے عوام کی آواز پہنچا ئی جا ئے گی کہ گلگت بلتستان کے عوام ستر سالہ محرو میوں کا ازالہ چاہتے ہیں اور مو جودہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں جو اضا فہ ہوا ہے اس کے خلاف بھی سخت احتجاج کیا جا ئے گااور ان قیمتوں کو واپس نہیں لیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں اس مہنگا ئی کے خلاف احتجاج کیا جا ئے گا ۔عوامی ایکشن کمیٹی کا جماعت اسلامی کی صو با ئی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صدارت عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مو لانا سلطان رئیس نے کی جس میں ایکشن کمیٹی کے وائس چیئر مین فدا حسین ، جنرل سیکر یٹری پروفیسر سید یعصب الدین ،انجمن تا جران کے مر کزنی جنرل سیکر یٹری مسعود الر حمن، جماعت اسلامی کے جہانزیب انقلابی ، انسانی حقوق کے نمائندے و تر جمان ایکشن کمیٹی محمد فاروق ، ابرار بگورو رہنماءپی ٹی آئی سمیت دیگر ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران نے شر کت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مو لا نا سلطان رئیس نے کہا کہ 1999کے فیصلے پر عمل در آمد کے لیئے متحدہ اپوزیشن ، لائرز ایکشن کمیٹی ، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جا ئے گی اور نو اکتوبر سے قبل گلگت اور بلتستان سمیت اسلام آباد میں بھی مطا لبا تی احتجاج کیا جا ئے گا اور تما سٹیک ہو لڈرز اس بات پر متفق ہیں کہ گلگت بلتستان کو مزیدمحرو میوں میں نہ رکھا جا ئے اور 1999کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگا ئی کا جن بو تل سے نکل گیا ہے اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں غریب عوام کی قوت خرید سے با ہر ہے اور ایسے میں ہم اس قسم کے ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور حکومت فوری طور پر گیس کی قیمتوں میں کمی لا ئے اور گلگت بلتستان پر کسی بھی قسم کا ٹیکس لا گو نہیں ہو تا ہے اور ایل پی جی گیس پر لگا ئے جا نے والے ٹیکسز کا ختامہ کر کے گیس پر سبسڈی دی جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹر ز کے حوالے سے بھی عوام را ئے عامہ جاننے کے بعد اس پر کام کیا جا ئے گا اور آیا کہ یہ عوام کے مفاد میں ہیں یا نہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم مہنگا ئی کے خلاف میدان میں اتریں اور ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی محرو میوں کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر کام کریں اور 1999کے فیصلے پر عمل در آمد کے لیئے ہر فرد کر دار ادا کرے۔

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*