تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے وزیر اعلیٰ پر سنگین الزام لگا دیا۔

گلگت (نامہ نگار خصوصی )گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ چھومک پل میں کروڈوں کی کرپشن وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی پارٹنر شپ میں کی گئی ہے اور اس وقت کے سیکرٹری ورکس کے کاندھے بھی استعمال ہوئے ہیں۔ کرپشن کا تندور گرم دیکھ کر اس وقت کے سیکرٹری ورکس نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہرگسہ نالے میں اپنی بنجر زمین کے گرد کروڈوں روپوں کا روڈ بنوایا اور اپنی بنجر زمین کو کمرشل بنایا ہے۔ اداروں کو چاہیئے کہ اس معاملے پر سوموٹو لیں اور غریب عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس عوام کو دلوائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا کہ چھومک پل کی تعمیر میں کروڈوں روپوں کی کرپشن ہوئی ہے اور اس کرپشن میں وزیر اعلی گلگت بلتستان براہ راست ملوث ہیں۔چھومک پل کے اس میگا کرپشن پر بہت جلد کاروائی کے لیے نیب کے چیئرمین کو باضابطہ لیٹر بھی لکھوں گا۔

  •  
  • 6
  •  
  •  
  •  
  •  
    6
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*