تازہ ترین

استور ڈویژن میں خوفناک آتشزدگی،فائر برگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مکانات جل کر خاکستر۔

استور(تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان دیامر ریجن کے وادی استور کے مضافاتی گاوںچونگرہ مجینی دار میں صبح سویرے بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ علاقے میں آگ بجھانے کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اور علامتی طور پر بغیر کسی گاڑی اور آلات کے موجود فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع سے غائب نظر آیا۔ بروقت آگ بجھانے والا آلہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف دو گھروں میں لگنے والے آگ نے درجنوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد اپ آگ بجھائے میں کامیاب ہوئے جب تک کئی گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچُکے تھے، اس حادثے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا اور اہل علاقہ کا فائر برگیڈ اور اس کا عملہ غائبہونے پر شدید غم وغصہ کیا اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیق کریں اور متاثرین کو امداد فراہم کریں۔

  •  
  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*