تازہ ترین

بلتستان سے تعلق رکھنے والے راجہ جلال حسین مقپون گورنر گلگت بلتستان مقرر،نوٹفیکیشن جاری۔

اسلام آباد(تحریر نیوز نیٹ ورک) مسلسل ایک ماہ کی کشمکش اور خبروں میں رہنے کے بعد بلاآخر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے گورنر گلگت بلتستان کا فیصلہ کردیا۔اور راجہ جلال کو گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کردیا۔ راجہ جلال حسین مقپون اس وقت تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر ہیں۔ راجہ جلال کے گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان میں منقسم پارٹی قیادت ایک بار پھر قیادت کیلئے سرد جنگ چھیڑنے کا خدشہ بتایا جاتا ہے کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان میں تحریک انصاف مختلف گرہوں میں تقسیم ہے۔ راجہ جلال حسین کا تعلق بلتستان سے ہے اور گزشتہ الیکشن میںاُنہوں نے پہلی گنتی کے نتیجے میں ن لیگ کے اکبر تابان کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے تاہم موجودہ سنئیر وزیر اکبر تابان کی طرف سے اعتراض کے بعد دوسری اور پھر تیسری گنتی کے بعد راجہ جلال ن لیگ کے اکبر تابان سے صرف ایک ووٹ سے ہار گیا تھا ۔ راجہ جلال کا موقف ہے کہ انہیں دھاندلی کرکے ہرایا گیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل میں یہ کیس ابھی بھی زیرسماعت ہے۔
گزشتہ روز اُنکا نام گورنر گلگت بلتستان کیلئے فائنل کرنے کی خبروں پر پارٹی کارکنوں نے جشن بھی منایا اور بکروں کا صدقہ بھی دیا تھا۔ واضح رہے کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے مستعفی ہونے کے بعد عمران خان نے گورنربنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے یہ فیصلہ جہانگیرترین کے مشورے کے بعد کیاتھا۔ یاد رہے مقپون خاندان کے چشم چراغ ہے اور. انہوں نے مہدی آباد وزیر فیملی سے شادی کیا ہوا ہے راجہ جلال والد کی وفات کے بعد سکردو کا راجہ کا تاج کے ان سر سجایا گیا تھا اور ان کا خاندان کے چچا زاد بھائی راجہ جلال مسلم لیگ ق لیگ اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سکردو حلقہ ون سے الیکشن لڑنے کے بعد ہار نصیب ہوئی اور اپ سکردو حلقہ ون سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ کیلئے مظبوط ترین امیداوار بن چکا ہے راجہ جلال پولو کے کھلاڑی بھی رہا ہے اور پولو کے کھیل کو سکردو میں فروغ دینے کیلئے اقدامات کیا جارہا ہے

  •  
  • 24
  •  
  •  
  •  
  •  
    24
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*