تازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کا پاکستان سے متعلق متنازعہ بیان سے نئی بحث چھڑگئی۔

پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میری مدرلینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے. پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کپتان صاحب سلیکٹ ہوکر آگئے ہیں ، وہ جو اعلان کرتے ہیں انہیں واپس لینا پڑتا ہے. انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب کوچاہیے کہ وہ پالیسی بیان دینے سے پہلے کلیئرنس لے لیا کریں ۔
اے این پی سربراہ نے کہا کہ جو پشور نہیں بولتا اسے پشتو نہیں مان سکتا ، افغانستان میری مدر لینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے. ان کا مزید کہناتھاکہ اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اس کے ساتھ رہیں گے ،کالا باغ ڈیم کے مخالفت کرتے رہیں گے. اسفندیار ولی نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی مسئلے بندوق کے زور پر حل نہیں ہوتے ہیں۔

  •  
  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*