تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،کہیں جشن کہیں سوگ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ برس دائر کی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی پٹیشن واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*