تازہ ترین

ملکی سلامتی کیلئے جی بی کے عوام اور نوجوانوں کا کردار قابل فخر ہے، عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہے۔مولانا سلطان رئیس

گلگت( ڈسٹرک رپورٹر)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیرمین مولانا سلطان رئیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کا کردار قابل فخر ہے گلگت بلتستان کے سپاہیوں نے ہر میدان میں بہادری کے نشان چھوڑے ہیں۔وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں غیرملکیوں کو شہریت دینا تو ہے پر گلگت بلتستان کے بارے میں انکا موقف بھی سابقہ حکومتوں کی ترجمانی کرتا ہےگلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اس طرح علاقے کی تذلیل زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی سپریم کورٹ آف پاکستان میں 25 ستمبر کی سماعت پر عوام کی نظریں ہیں امید ہے عوام دوست فیصلہ سامنے آئے گاگلگت بلتستان کے عوام کسی کا حق نہیں بلکہ اپنے وسائل پر اختیار اور اپنوں پر اپنوں کا اقتدار چاہتے ہیں جو کہ 1999 میں سپریم کوٹ آف پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے۔لہذا آرڈر وغیرہ کو کلعدم قرار دیتے ہوئے 1999 کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔اُنکا کہنا تھا اس حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کل پریس کانفرنس کے ذریعے آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے سیٹ اپ کو گلگت بلتستان سے آگے بڑھا کر کشمیر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب گلگت بلتستان کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے تو اس مسئلے کے حل مل کر کام کرنا ہوگا.

  •  
  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*