تازہ ترین

امت اخبار کی جانب سے نور بخشی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی۔

کراچی(مانیٹرینگ ڈیسک) کراچی سے چھپے والے امت اخبار نے  24جولائی کے شمارے میں مسلک نوربخشی کے حوالے سے تاریخی حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرتے ہوئے( نوربخشیوں کا باطل مذہب ) کے عنوان سے ایک سلسلہ وار سٹوری چھاپنا شروع کیاہے جو کہ مسلمانوں کے درمیان کے تفرقہ پیدا کرنے اور پاکستان بھر میں مقیم مسلک نوربخشی کے مسلمانوں کیلئے سیکورٹی رسک ہے۔ اس وقت مملکت پاکستان میں جہاں دیگر مسالک کے حوالے سے اس قسم کے منفی پروپگنڈوں کے سبب قتل غارت گری اور مذہبی انتہا پسندی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہیں ایسے میں ایک ذمہ دار ادارے کی طرف سے اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور تفرقانہ رپورٹس کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کو چاہئے کہ حکومتی سطح پر اس ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو یقینی بنائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*