تازہ ترین

دہشتگردوں کےہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کردی گئی۔

گلگت(تحریر نیوز نیٹ ورک) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدہونے والے پاک فوج کے چار شہداء کی نماز جنازہ ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ اور فورس کمانڈر سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہید ہونے والوں میں کہ سپاہی سمیع اللہ شہید کا تعلق ضلع ہنزہ اور سپاہی انور جان شہید کا تعلق ضلع غذر سے تھا۔ استور سے تعلق رکھنے والے حوالدار عبدالرزاق شہید کے پسماندگان میں بیوی 6 بچے شامل ہیں جب کہ گلگت کے حوالدار امیر شہید کے پسماندگان میں بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔چلاس ضلع دیا مر کے حوالدار نصیر شہید کے پسماندگان میں بیوی اور والدہ شامل ہیں۔

  •  
  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

About TNN-Gilgit

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*