تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سات فوجی جوان شہید، پانچ کا تعلق گلگت بلتستان سے۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی گیریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کہ نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے جہاں شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔کیپٹن جنید شہید کا تعلق تحصیل مری سے تھا اور وہ غیرشادی شدہ تھے۔ سپاہی سمیع اللہ شہید اور سپاہی انور جان شہید بھی غیرشادی تھا جب کہ سپاہی سمیع اللہ شہید کا تعلق ضلع ہنزہ اور سپاہی انور جان شہید کا تعلق ضلع غذر سے تھا۔ استور سے تعلق رکھنے والے حوالدار عبدالرزاق شہید کے پسماندگان میں بیوی 6 بچے شامل ہیں جب کہ گلگت کے حوالدار امیر شہید کے پسماندگان میں بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔چلاس ضلع دیا مر کے حوالدار نصیر شہید کے پسماندگان میں بیوی اور والدہ شامل ہیں جب کہ حوالدار آصف شہید نے بیوی، والدین اور 8 بہن بھائیوں کو سوگوار چھوڑا ہے اور ان کا تعلق خانیوال سے تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*