تازہ ترین

پاناما ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے منظور۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق پاناما ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  •  
  • 1
  •  
  •  
  •  
  •  
    1
    Share

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*